اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازیں چلانے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دے دی ۔ پی آئی اے نے اس حوالے سے اپنی تیاری بھی شروع کردی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الما لکی سے پی
آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے ملاقات کی ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں درخواست کی ہے کہ وہ القصیم کے لیے پی آئی اے کے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دلوانے میں تعاون کریں۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے پی آئی اے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں