کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ میں معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ پیر معصوم شاہ المعروف زندہ پیرگھمکول شریف کا 73 واں سالانہ عرس مبارک 16 اکتوبر2020 بروزجمعہ شروع ہورہا ہے جو تین روز جاری رہ کر 18 اکتوبر2020 بروز اتوار اختتام پذیرہو گا۔عرس کے آخری روز پیر صاحب کے فرزنداور
سجاہ نشین حضرت پیر حبیب اللہ شاہ عالم اسلام اور زائرین عرس کے لئے خصوصی دعا کریں گے۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ درباعالیہ گھمکول شریف میں انتظامی کمیٹی کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں عرس کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات‘ لنگر‘ رہائش‘ طبی سہولیات اور دیگر امور کوحتمی شکل دے دی گئی۔ادھرعرس کے موقع پر مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی حسب سابق سیکیورٹی اور ٹریفک کا خصوصی پلان ترتیب دینے لگے ہیں۔ گزشتہ روز قبائلی ضلع کرم سے واپسی پر انسپکٹرجنرل آف پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے بھی درباعالیہ گھمکول شریف میں سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں اور دیہاتوں سے ہزاروں کی تعدادمیں زائرین ہرسال عرس میں شرکت کے لئے دربارعالیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں حاضری دیتے ہیں ۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں