لاہور، حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے977ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلہ میں غسل کی تقریب

لاہور (پی این آئی)لاہور، حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے977ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلہ میں غسل کی تقریب، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویری، المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے977 ویں سالانہ عرس مبارک کی

تقریبات کے سلسلہ میں غسل کی تقریب کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری سرور، پیر سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب، وزیر تجارت میاں محمد اسلم اقبال، خادم خاص داتا دربار حاجی تبریز چشتی، چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی نذیر احمد چوہان، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹرطاہر رضا بخاری اور دیگر مذہبی وعلمی شخصیات نے کیا۔ قبر کو اصلی عرق گلاب ا ور صندل سے غسل دیا گیا۔تلاوت قرآن پاک اور نعت خواں حضرات کی مسحور کن آواز نے روحانیت کی معراج کو مزید بلند کیا۔ہر سو زائرین درود شریف کا بلند آواز میں ورد کر تے رہے۔تقریب غسل کے بعد چادر پوشی و گل پوشی کی گئی جس کے بعد فاتحہ خوانی اورپھرملک و ملت کی تعمیر و ترقی،پاک افواج، کشمیری محصورین کی آزادی،مسلمانوں کو درپیش دشمنوں کی طرف سے پیدا مسائل،ہر قسم کی وبا اور بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے دعا مانگی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close