حضرت پیر سید کبیر علی شاہ صاحب، سجاده نشين دربار عالیہ چورا شریف کے انتقال پر ملال پر قائدین جماعت اہلسنت برطانیہ کا اظہار تعزیت

برمنگھم (خادم حسین شاہین) جماعت اہلسنت بر طانیہ کے قائدین جناب علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ

رسول بخش سعیدی ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ،علامہ صاحبزاده محمد حمّاد ظہیرصديقي ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ہاشمی ، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ مفتی خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ، علامہ سید ریاض حسین شاہ براءیر فیلڈ،علامہ مفتی فیض رسول نقشبندی ،علامہ حافظ خرم شہزاد ،علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی ، ،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ صاحبزادہ حسنین احمد صدیقی ، علامہ پیرزادہ اسد خان لقمانوی ،علامہ صاحبزادہ علامہ غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہد ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی ،علامه حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی منور عتیق نعیمی ،علامہ سید عبد الشکور قادری، علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی سہروردی ،علامہ منظور احمد ربانی ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی ،علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی ،علامه محمدعلى ،علامہ حافظ زاہدعلی ،علامہ ضیا الاسلام ہزاروی ،علامه قاری زاہدشریف علامہ محمد نوازہزاروی ،علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد جمشید سعیدی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا الله سیٹھی اور دیگر علما ومشائخ سمیت تمام زعمائے جما عت اہلسنت برطانیہ نے عالمى مبلغ اسلام یادگار اسلاف بہار نقشبند پیر طریقت رہبر شریعت ،یوسف المشائخ حضرت پیر سید کبیر علی شاہ صاحب چوراہی رحمة الله عليه سجاده نشين دربار عالیہ چورا شریف پاکستان کے انتقال پر ملال پر گہر ے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام اور اہلسنت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور کہاہے کہ یقیناً قبلہ پیر سید کبیر علی شاہ صاحب رحمہ اللہ اور آپکے اکابرین نے دنیائے روحانیت اور طریقت میں جو خدمات انجام دی ہیںوہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ پاکستان میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کو براہ راست حضرت مجدد الف ثانی الشیخ احمد سرہندی رحمہ اللہ کی بارگاہ سے پاکستان میں لانے والے مشائخ چورہ شریف تھے ۔قبلہ پیر صاحب کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام اور تعلیمات صوفیاء کو اپنی تبلیغ کا مشن بنا کے رکھا ہے، ان کی پوری زندگی تصوف کے درس و تدریس تعلیمات صوفیاء کو عام کرنے میں گزری اور خودانہوں نے تبلیغ کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کو اپنا وظیفہ بنا رکھا تھا ،انہوں نے متعلقین و لواحقین اور معتقدین میں علماء اور مشائخ سمیت ایک بہت بڑا علمی اور روحانی گھرانہ اور سلسلہ چھوڑا ہے جو ان کے لیے ہمیشہ صدقہ جاریہ رہے گا ،رب کریم کی بارگا ہ میں دعاہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی قبلہ پیر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور آستانہ عالیہ چورا شریف کے تمام مشائخ، انکے خاندان کے تمام لواحقین ،خلفاء ،مريدين ،متوسلین اور متعلقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے، آمین، بجاہ سید المرسلین علیہ افضل الصلوات والتسلیم الی یوم الدین ۔اللہ تعالی ان کے خاندان کے تمام احباب کو یہ صدمہ عظیمہ برداشت کرکے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close