دنیا میں سب سے زیادہ خوش قوم کون سی ہےاور بدترین کون؟

اسلام آباد : خوشی کے عالمی دن کے موقع پر ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں دنیا کے خوش ترین 147ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں مسلسل تیرہویں سال بھی فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔

افغانستان دنیا کا سب سے بدترین ملک ہے مہنگائی اور بحرانوں کے باوجود پاکستانی بھارتی شہریوں کے مقابلے میں زیادہ خوش رہتے ہیں ،، فرانس، برطانیہ اور امریکہ کا شمار دنیا کے خوش اور بہترین 20ممالک میں نہیں ہوتا ، دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست ہر سال خوشی کے عالمی دن 20مارچ کو جاری کی جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیر تحت ادارے کی جانب سے ممالک کی سماجی، معاشی، ہمدردانہ اور دوسروں کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے جاری کردہ فہرست میں دنیا کے صرف 147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں اختتام پر افغانستان کو رکھا گیا ہے، یعنی افغانستان دنیا کا سب سے بدترین ملک ہے، جہاں کے لوگ خوش نہیں۔ فہرست میں سعودی عرب کو 32، فرانس کو 33، برطانیہ کو 23 اور امریکا کو 24 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان ممالک کا شمار دنیا کے خوش اور بہترین ترین 20 ممالک میں نہیں ہوتا۔ فہرست میں حیران کن طور پر اسرائیل کو دنیا کے خوش ترین 10 ممالک میں شامل کیا گیا ہے اور اسے آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں نیپال سب سے زیادہ خوش ملک ہے، جسے دنیا کا 92 واں خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں جاپان 50 ویں جب کہ چین 68 ویں نمبر ہے، کویت اور عمان جیسے ممالک ان سے زیادہ خوش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close