100 سالہ شخص اور 96 سالہ خاتون نے محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی

ویب ڈیسک (پی این آئی) محبت تو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے اور ایسا ہی 100 سالہ ہیرولڈ ٹرینز اور 96 سالہ جینی سوارلین کے ساتھ ہوا۔

جی ہاں واقعی ان دونوں کو اس عمر میں جاکر محبت ہوئی جب بیشتر افراد قبر میں پہنچ جاتے ہیں۔ان دونوں نے 3 سال کے رومانوی تعلق کے بعد شادی کرلی ہے۔دوسری جنگ عظیم میں لڑنے والے ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین 8 جون کو فرانس کے ساحلی علاقے نارمنڈی میں ایک تقریب کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ہیرولڈ ٹرینز نے اسے اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا جبکہ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ ‘محبت صرف جوان افراد کو ہی نہیں ہوتی’۔شادی کے بعد انہیں فرانسیسی اور امریکی صدور کے ساتھ ریاستی ڈنر میں شرکت کا موقع بھی ملا۔اس موقع پر فرانس کے صدر ایمانول میکرون نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد بھی دی۔


ہیرولڈ ٹرینز اور جینی سوارلین کا تعلق امریکا سے ہے مگر انہوں نے شادی فرانس میں کی، اسی لیے ان کی شادی علامتی تو ہے مگر اسے قانونی حیثیت حاصل نہیں۔نارمنڈی کے علاقے Carentan کے میئر Jean-Pierre L’Honneur کے مطابق وہ ایسے غیر ملکیوں کی شادی کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے جو یہاں کے رہائشی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جوڑے کی جانب سے شادی کی قانونی حیثیت کے لیے درخواست نہیں دی گئی تھی۔

close