وہ یورپی قصبہ جہاں ایک گھر کی قیمت محض ایک ہزار روپے

ویب ڈیسک (پی این آئی) ایک گھر خریدنے کے لیے کم از کم بھی لاکھوں روپوں کی ضرورت تو ہوتی ہے مگر کیا آپ ایسا مکان خریدنا پسند کریں گے جس کی قیمت صرف 3 یورو (لگ بھگ 907 پاکستانی روپے) ہو؟

اگر ہاں تو اٹلی کے جزیرے سسلی کے ایک قصبے میں آپ گائے کے ایک کلو گوشت سے بھی کم قیمت میں گھر کو خرید سکتے ہیں۔سسلی کے قصبے Sambuca di Sicilia میں تیسری بار سستے گھروں کو فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل 2019 اور 2021 میں بھی یہ پروگرام کافی کامیاب ثابت ہوا تھا۔قصبے کے نومنتخب میئر Giuseppe Cacioppo نے بتایا کہ آنے والے برسوں میں مختلف مراحل میں گھروں کو فروخت کیا جا سکتا ہے کیونکہ غیر ملکی ہمارے گھر خریدنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔اس بار 12 گھروں کو اس پروگرام کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور Giuseppe Cacioppo کے مطابق یہ وقت پروگرام کے لیے مثالی ہے کیونکہ سیاح اٹلی کا رخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے گھر تعمیراتی لحاظ سے مضبوط ہیں مگر ان کی تزئین نو کی ضرورت ہے۔یں اس قصبے میں گھروں کو ایک یورو میں فروخت کیا گیا تھا جبکہ 2 برس بعد دوسرے مرحلے میں گھروں کی قیمت 2 یورو کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close