دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ کونسی ہے؟

کوئیٹو (پی این آئی) چاکلیٹ تقریباً ہر خاص و عام کو پسند ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی چاکلیٹ اتنی قیمتی بھی ہوسکتی ہے جس کی تھوڑی سی مقدار پانے کیلئے آپ کو 3 ماہ کی تنخواہ خرچ کرنی پڑے؟

پوری دنیا میں صرف ایکواڈور کے 14 کھیتوں میں پائے جانے والے نایاب کوکوا پودے سے تیار کی گئی چاکلیٹ دنیا کی قیمتی اور مہنگی ترین چاکلیٹ ہے۔ایکواڈور کا چاکلیٹ برانڈ To’ak دنیا کی سب سے مہنگی چاکلیٹ پیش کرتا ہے۔ اگرچہ یہ نکتہ کافی اٹھایا گیا ہے کہ آیا اس چاکلیٹ کی قیمت جائز ہے یا نہیں تاہم جو چیز اسے قیمتی بناتی ہے وہ قارئین آگے چل کر جان لیں گے۔To’ak کی چھوٹی چاکلیٹ بار 490 ڈالر فی 50 گرام میں فروخت ہوسکتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوع کو صرف مہنگا بتانا تھوڑی سی ناانصافی ہے۔ چاکلیٹ کے قیمتی اور مہنگا ہونے کے پیچھے صرف ایک نہیں بلکہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں