انسان اور بندر کے ملاپ سے ہائبرڈ مخلوق کی پیدائش کا امکان؟تہلکہ خیز پیشگوئی کر دی گئی

لندن(پی این آئی) ایک خودساختہ ٹائم ٹریولر (وقت میں آگے یا پیچھے سفر کرنے والا شخص) نے سال 2024ء کے بارے میں تہلکہ خیز پیش گوئیاں کی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ ’Radianttimetraveler‘ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ 2024ء میں تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔

یہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ 2024ء میں انسان اور بندر کے ملاپ سے ایک ’ہائبرڈ‘ مخلوق پیدا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سال 2024ء میں ایک انتہائی خوفناک آتش فشاں پھٹے گا۔ اپنی ویڈیو کے آغاز میں یہ شخص کہتا ہے کہ ’’آپ میں سے اکثر اب بھی یقین نہیں کرو گے کہ میں سچ مچ ٹائم ٹریولر ہوں۔ میں آپ کو پانچ ایسی چیز بتا رہا ہوں جو میں 2024ء میں ہوتی دیکھ کر واپس آیا ہوں۔‘‘وہ بتاتا ہے کہ 27مئی کو امریکہ میں دوسری خانہ جنگی شروع ہو جائے گی جب ریاست ٹیکسس باقی ملک سے الگ ہو جائے گی۔ تیسری عالمی جنگ شروع ہو گی اور ایٹمی ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔ 4جون کو انسان اور بندر کے ملاپ سے ایک ہائبرڈ مخلوق تیار کی جائے گی۔

اس مخلوق کے جسم پر پشم ہو گی، اس کی دم بھی ہو گی اور یہ انسانوں اور بندروں دونوں کے ساتھ گفتگو کرے گی۔ یہ باقی بندروں کو انسانوں کی طرح بولنا سکھائے گی اور بالآخر تمام بندر انسانی معاشرے کا حصہ بن جائیں گے۔ 24جون کو ییلو سٹون نامی آتش فشاں پھٹے گا اور اس سے نکلنے والی راکھ اور دھواں پورے امریکہ اور کینیڈا کو ڈھانپ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close