ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کرنے والےکیلئے بڑا اعلان کر دیا

آگرہ (پی این آئی)بھارتی شہر آگرہ میں خاتون اور اس کے شوہر کے بیچ جھگڑا ہونے کے بعد خاتون نے ناراضگی کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ ہر کوئی حیرت زدہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر سے لڑائی کے بعد واٹس ایپ پر ایک سٹیٹس لگایا، جس میں لکھا تھا کہ جوکوئی بھی میرے شوہر کا قتل کرے گا، اسے 50 ہزار بھارتی روپے انعام ملے گا۔سٹیٹس وائرل ہوتے ہی خبر پولیس تک بھی جا پہنچی، جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔ادھرشوہر بھی شکایت لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گیا ہے، مؤقف اپنایا کہ اس سے قبل اہلیہ کی سہیلی نے بھی اسے دھمکی دی تھی۔شوہر نے اہلیہ کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھ کر تھانے میں درخواست دی تھی، تھانے کے انچارج شیام سنگھ کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف کیس رجسٹرڈ کردیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close