شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ ، بھکاری کا بھیک مانگنے کا جدید طریقہ

ممبئی(پی این آئی)شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ ، بھکاری کا بھیک مانگنے کا جدید طریقہ۔۔۔دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل دور میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگ سکتا ہے؟بھارت میں ایک دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے گاڑی تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹائم کی بچت کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، مختلف کیفے، کھانے پینے کی دکانوں اور شاپنگ مالز میں کیو آر کوڈ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں