گاڑی کو ہیلی کاپٹر بنانا شہری کو مہنگاپڑگیا

امبیدکر نگر (پی این آئی)بھارت میں کار پر ہیلی کاپٹر کے پنکھے لگا کر ہیلی کاپٹر تیار کرنے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے روک دیا، جبکہ گاڑی والے اس ہیلی کاپٹرکو بھی ضبط کر لیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے امبیڈکر نگر میں 2 بھائیوں نے مقامی گاڑی ماروتی ویگن آر کو ہیلی کاپٹر میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔اس حوالے سے دونوں بھائیوں نے ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے کو بھی گاڑی پر نصب کر دیا تھا۔جبکہ گاڑی کی چھت پر ہیلی کاپٹر کے پنکھے بھی نصب کر دیئے تھے، تاہم اس ہیلی کاپٹر پر رنگ کرنا باقی رہ گیا تھا۔ دونوں بھائی ہیلی کاپٹر کو رنگ کرنے کی غرض سے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران اترپردیش پولیس نے گاڑی کو روک لیا اور ضبط کر لیا۔تاہم اب تک پولیس کا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close