جاسوس کبوتر، بھارتی پولیس کی 8 ماہ کی تفتیش، نتیجہ کیا نکلا؟

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے کبوتر کو 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دیتے ہوئے آزاد کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ کبوتر کو مئی 2023 میں پیر پاؤ جیٹی کے مضافاقتی علاقے میں پولیس نے پکڑا تھا۔۔۔۔ کبوتر کے پیروں میں دو رنگز ڈالے گئے تھے جن میں سے ایک کاپر اور دوسرا ایلومینیم کا تھا جبکہ دونوں پروں کے نیچے سے چینی رسم الخط کی طرز پر لکھی گئی تحریر ملی تھی۔۔۔۔

بھارتی پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کیس کا اندراج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔پولیس حکام کے مطابق تقریباً آٹھ ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کبوتر کا چین کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا اس لیے کبوتر کو آزاد کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close