فیصل آباد، ڈاکوئوں کا گروہ ڈلیوری بوائے سے پیزہ چھین کر فرار

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں ڈاکوئوں کا گروہ چار گھروں اور ڈلیوری بوائے سے پیزہ چھین کر فرار‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کا رہائشی سفیان احمد پیزہ دینے جا رہا تھا جب وہ بی بی جان کالونی کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گھیر کر نقدی‘ فون اور پیزہ چھین کر لے گئے

جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ چوہڑ ماجرہ کے رہائشی سلمان ارشد‘ سول کوارٹرز کے رہائشی اسلم کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے‘ جبکہ پیپلزکالونی کے رہائشی جواد حسین اور خیابان کالونی نمبر1 کے رہائشی رانا اویس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو جگا کر الماریوں کی چابیاں طلب کر کے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close