کراچی پولیس کے 3 اہلکاروں کے خلاف بکرا چوری کا مقدمہ درج، گرفتار کر لیے گئے

خیر پور (پی این آئی) سندھ کے بڑے شہر خیر پور میں کراچی کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد پر بکرا چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے سندھ پولیس کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ نامزد تینوں پولیس اہلکار کراچی کے انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ہیں۔۔۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے قومی شاہراہ سے بکرا چوری کرنے کی کوشش کی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بکرے کے مالک کی جانب سے شور مچانے پر مقامی افراد نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close