چڑیا گھر میں کالے ہرن کے جوڑے کے ہاں ہرنی کی پیدائش

کراچی(آئی این پی)کراچی کے لانڈھی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے کالے ہرن کے جوڑے کے ہاں ہرنی کی پیدائش ہوئی ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نایاب نسل کے کالے ہرن کی اس نسل کو بلیک بک کہا جاتا ہے، 4 سال قبل جوڑا کراچی چڑیا گھر سے لانڈھی چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔انتظامیہ نے بتایا کہ کالے ہرن کی تعداد 11 ہوگئی جن میں 8 ہرنی اور 4 ہرن ہیں، یہ نایاب نسل پورے پاکستان میں صرف کراچی کے لانڈھی زو میں موجود ہے۔

کالے ہرن کے منہ، پیٹ کے حصے اور پیروں کے درمیان جسم سفید ہوتا ہے جو اس کی خصوصیت ہے۔ یہ بلیک بک گھاس اور ہلکے جنگل والے علاقے میں رہتے ہیں۔ نومولود ہرنوں کی دیکھ بھال کیلیے زو کیپر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور زولاجسٹ پر مشتمل عملہ موجود ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close