آدھے کا حصہ دار کون تھا؟ بھیک مانگنے کے لیے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والی فیملی کے 16 افراد گرفتار

لاہور (پی این آئی) بھیک مانگنے عمرہ ویزے پرسعودی عرب جانے والی فیملی کے 16 افراد کو جہاز سے اتار گرفتار کر لیا گیاہے۔۔۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹرخالد انیس کے مطابق ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہی تھی۔۔۔تفتیش کے دوران فیملی نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ہماری رہائش کے انتظامات کیے تھے،

بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔۔۔ ایف آئی اےکے ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق 11 خواتین، 5 مردوں اور ایک بچے کو حراست میں لیا گیا ہے، متعلقہ فیملی کے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close