پشاور میں بےروزگار داماد کا سسرال کے گھر ڈاکہ، ساتھ کون تھا؟

پشاور (پی این آئی) بےروزگار داماد نے غربت سے تنگ آ کر بیوی کے ہمراہ سسرال کے گھر پر ڈاکہ مار دیا۔۔۔۔ پشاور پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہوئی جہاں داماد نے سسرال کے گھر پر ہاتھ صاف کر دیا۔۔۔۔ پشاور پولیس کے مطابق واردات میں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ شوہر کا ساتھ دینے کے لیے بیوی نے بھی اس کی مدد کی اور اپنے ہی گھر میں ڈاکا مارا۔۔۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close