سیما حیدر کے بھارت جانے اور انجو کے پاکستان آنے کے بعد ایک بھارتی باشندہ سیلاب میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا، دلچسپ خبر

قصور (پی این آئی) پاکستان کی خاتون شہری سیما کے بھارت جانے اور بھارت کی خاتون شہری انکو کے پاکستان آنے کے بعد مبینہ طور پر ایک بھارتی شہری دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی باشندہ سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے، پولیس نے ایدھی سینٹر منتقل کردیا ہے۔۔۔۔۔ پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہےجو اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر ہے۔۔۔۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق اُس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آ گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے اور اس کے بارے میں مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close