عید الاضحیٰ، کراچی کی مویشی منڈی میں “بھولی” نام کی گائے، قیمت سن کر بڑے بڑوں کے ہاتھ پھول گئے

کراچی (پی این آئی) عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے ۔۔۔ پاکستان بھر میں قربانی کے جانور فراہم کرنے والے ادارے بیوپاری متحرک ہو چکے ہیں ۔۔۔۔ ہر چھوٹے بڑے شہر میں مویشی منڈی لگنے کا آغاز ہو چکا ہے۔۔۔۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کہلانے والی کراچی میں بظاہر ایک چھوٹی لیکن بہت ہی بڑی قیمت والی گائے سامنے آئی ہے جس دیکھ کر اور اس کی قیمت سن کر لوگ چونک جاتے ہیں۔۔۔۔۔

اس انوکھی گائے کے مالک ہاشم خان کا کہنا ہے کہ وہ خود سہراب گوٹھ سے آیا ہے اور یہ گائے افغانستان سے لائی گئی ہے۔۔۔۔۔ ہاشم خان کا کہنا ہے کہ یہ جانور خوبصورتی کا ایک نمونہ ہے اور اس کا نام بھولی ہے، اس کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے ہاشم خان نے چیلنج کیا ہے کہ پوری منڈی میں اس جیسا جانور نہیں ملے گا۔۔۔۔ ہاشم خان کا کہنا ہے کہ اس جانور کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی جوڑی نہیں ملتی اور یہ لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔۔۔۔۔ہاشم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گائے کی آفر 20 لاکھ اور 35 لاکھ روپے لگ چکی ہیں، کسی کے نصیب میں ہو گی تو وہ لے کر چلا جائے گا، ہاشم خان کچھ رعایت کرنے کو بھی تیار ہے، کہتا ہے کہ کوئی قدردان ا گیا تو میں یہ گائے 80 یا 85 لاکھ روپے میں بھی دے دوں گا لیکن ابھی تو کاروبار شروع ہوا ہے، آہستہ آہستہ مارکیٹ ابھی بہتر ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close