شیخوپورہ، سرکس کے 6 شیر پنجرہ ٹوٹنے سے بھاگ نکلے، شہر میں بھگدڑ مچ گئی

شیخوپورہ (پی این آئی) شیخو پورہ شہر میں لگائے گئے سرکس کا پنجرہ شدید آندھی کے باعث گر کر ٹوٹ گیا اور 6 شیروں کے باہر نکلنے سے پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں ہائی وے کالونی کے قریبی سرکس لگائی گئی تھی۔ منگل کی شام شدید آندھی کے باعث شیروں کا پنجرہ ٹرک پر سے نیچے گرنے کے بعد کھل گیا اور چھ شیر باہر نکل کر بھاگ گئے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ پانچ شیر ایک قریبی پلازے میں گھس گئے جن کو سرکس کے اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر پکڑ لیا تاہم ایک شیر ہائی وے کالونی کے ایک گھر میں گھس گیا جس کے بعد پولیس اور ریسکیو کے اہلکار حرکت میں آ گئے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بالآخر شیر کو جال پھینک کر قابو کر لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close