2 سالہ بچے کی کس حرکت نے وائٹ ہاؤس میں سیکرٹ سروس ایجنٹس میں افراتفری پھیلا دی؟

وائٹ ہائوس(پی این آئی )امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں تعینات سیکرٹ سروس ایجنٹس میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک تیز رفتار مداخلت کار اندر گھس آیا۔اور یہ تھا 2 سالہ بچہ، جو وائٹ ہاؤس کی عمارت کے شمالی سمت کی باڑ سے اندر داخل ہوگیا۔بچے کے داخل ہونے کے نتیجے میں مختصر وقت کے لیے وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی شٹ ڈاؤن بھی ہوا۔

سیکرٹ سروس کے کمیونیکیشنز چیف انتھونی گیوگلیلمی نے بتایا کہ ‘یہ پرتجسس مہمان شمالی باڑ کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے میدان میں داخل ہو گیا تھا’۔انہوں نے مزید بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی سسٹمز فوری طور پر متحرک ہوگئے جس کے بعد بچے کو والدین سے ملا دیا گیا’۔اس بچے کے لیے والدین سے بھی کچھ وقت کے لیے سوالات پوچھے گئے اور پھر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔جس باڑ کے ذریعے بچہ اندر داخل ہوا وہ 13 فٹ اونچی تھی۔اس باڑ کو لگانے کا عمل 2019 میں شروع ہوا تھا کیونکہ متعدد افراد وائٹ ہاؤس کے میدانوں میں داخل ہو جاتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close