کراچی (پی این آئی) محمود آباد میں ایک خاتون نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے چھت پر موجود افراد بات چیت کے ذریعے خاتون سونیا کو روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اس نے کسی کی بات نہیں مانی۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سونیا کا دماغی توازن درست نہیں ہے ۔۔۔ اس کا علاج جاری ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے نیچے گرنے کے باعث اس کی ٹانگ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا ہے۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو خود بھی یاد نہیں کہ اس نے عمارت سے چھلانگ لگائی ہے ۔۔۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے ہمراہ عمارت میں کرائے پر رہائش پذیر ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں