marriage

مجھ سے شادی کیوں نہیں کی؟ لڑکے نے محبوبہ کو تحفے میں بم بھیج دیا، دُلہا ہلاک

چھتیس گڑھ (پی این آئی)عاشق کو اپنی محبوبہ کی شادی برداشت نہیں ہوئی اور اس نے بدلہ لینے کیلئے لڑکی کو شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میں بم چھپا کر دیا جس کے پھٹنے سے دلہا ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں پیش آیا جہاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک سرجو نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میوزک سسٹم کا تحفہ دیا جس میں اس نے بم چھپا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی دلہے کی جانب سے میوزک سسٹم کو چلانے کیلئے بجلی کے ساتھ لگایا گیا تو زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دلہے کا بھائی بھی زخمی ہوا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے گھر کی دیواریں اور چھت گر گئی، واقعے کے بعد ملز م کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close