اٹلی، میچ کے دوران مسلمان فٹبالر کو افطار کا موقع دینے کے لیے غیر مسلم فٹ بالر نے کیا حرکت کی؟

روم (پی این آئی) یورپ کے ملک اٹلی میں ایک غیر مسلم اٹالین فٹبالر نے اپنی ٹیم میں کھیلنے والے مسلمان ساتھی کو میچ کے دوران افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی ظاہر کر کے گراؤنڈ میں گرا دیا اور ڈاکٹر بلا لیا۔۔۔۔ اس دوران ٹیم میں شامل مسلمان فٹ بالر نے اپنی سے روزہ افطار کر لیا۔۔۔۔ اٹلی سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی فٹ بال لیگ میں انٹر میلان اور فیورنٹینا کے درمیان میچ ختم ہونے سے کچھ لمحے پہلے انجری ٹائم میں فیورنٹینا کے لوکا رینیئر میدان میں گر پڑے اور طبی عملے کو بلا لیا۔۔۔۔

تماشائیوں نے دیکھا کہ اس دوران کیمرا ان کے ساتھی فٹ بالر سفیان پر فوکس ہو گیا جنہیں روزہ افطار کرتے دیکھا گیا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ دنوں فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلمان کھلاڑیوں کو میچ کے دوران وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔۔۔۔ لیکن اٹلی کے فٹ بالر نے مزہبی رواداری کی شاندار روایت قائم کر دی جو بہر حال قابل تعریف ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں