بابر اعظم کا انوکھا اعزاز، نام بھارتی طلبہ کی نصابی کتاب میں شامل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بابر اعظم کے مداحوں کے لیے یہ خبر یقیناً بڑی خوشخبری کے طور پر لی جائے گی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارت کے سکولوں میں پڑھائی جانے والی آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔۔۔سوخل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بھارت کی نصابی کتاب میں بابر اعظم کو بھارتی مشہور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور دیگر کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔

سوشل میڈیا پر دستیاب کتاب کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔۔۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?t=5_8LTtR4yhHVn_EJuS5kAw&s=19
آٹھویں جماعت کے طلباء سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔۔۔۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام “بوبی”لکھا ہوا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں