کالے بچھو کا پراسرار کاروبار، تین افراد اغواء کر لیے گئے، پولیس اہلکار بھی واردات میں شامل

کراچی (پی این آئی) کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے نارتھ ناظم آباد تھانے پر چھاپا مار کر تین مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔۔۔۔ کارروائی میں دو برطرف پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے تین افراد کو اغوا کر کے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، ایس ایس پی ضلع وسطی نے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کو معطل کرتے ہوئے ان کے عہدے میں بھی تنزلی کر دی، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے قائدبآباد کے رہائشی تین افراد عصمت، شعیب اور سلیم کو 22 مارچ کو اغوا کیا تھا، مغویوں کو سستے داموں کالا بچھو فروخت کرنے کے بہانے بلوایا گیا تھا۔
اغوا کے بعد مغویوں کو تھانے کی چھت پر قائم کمرے میں قید کر دیا گیا تھا، ملزمان نے مغویوں کے اہل خانہ سے ان کی رہائی کے عوض 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close