سمندر  میں 24 دن کیچپ کھا کر زندہ رہنے والے شخص کیلئے کیچپ بنانے والی کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سمندر میں کھو جانے والے شخص نے اپنی زندگی بچانے کیلئے مسلسل 24دن تک کیچپ کھاتا رہا ، کیچپ بنانے والی کمپنی ہینز نے اس کیلئے نئی کشتی خرید کر دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہینز کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی تھی جس میں اس شخص کو تلاش کرنے کی گزارش کی گئی تھی کوئی روز کی مہم کے بعد اس شخص تک بالآخر وہ پہنچ گئے ۔ گارڈین کے مطابق بحر الکاہل کے ملک ڈومنیکا سے تعلق رکھنے والے 47سالہ ملاح

ایلوس فرینکوئس دسمبر میں اپنی کشتی کی مرمت کے دوران طاقتور لہروں کی زدگ میں آکر سمند میں بہہ گیا تھا وہ ہنیز کیچپ ، لہسن نمک ، میگی سوپ کیوبز اور بارش کے پانی کو ایک کپڑے کی مدد سے جمع کر کے گزارا کرتا رہا ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ میرے پاس کھانے پینے کا کوئی سامان نہیں تھا ، میرے کشتی میں کیچپ کی صرف ایک بوتل تھی ، لہسن کا پائوڈر اور بوئلن کیوبز میگی تھی اس میں کچھ پانی ملایا اور 24دن تک استعمال کرتا رہا میری ساری سوچیں امیدیں ختم ہو چکیں تھیں بس اپنے خاندان کے بارے میں سوچتا رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close