شادی کے دن دلہن کمرہ امتحان میں پرچہ دینے پہنچ گئی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی زیادہ شرح خواندگی رکھنے والی جنوبی ریاست کیرالا میں ایک دلہن شادی کے دن امتحان دینے پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ بالا دلہن عروسی جوڑے پہنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار میں امتحانی مرکز جارہی ہے اور جب وہ بیتھانی نواجیوان کالج آف فزیو تھیراپی پہنچتی ہے تو گیٹ پر اساتذہ اور طلبہ اسکا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔

مذکورہ طالبہ بعدازاں اپنے عروسی جوڑے کے اوپر اپنا لیب کوٹ پہنے اور اسٹیٹواسکوپ اپنی گردن کے گرد لٹکائے جب فزیو تھیراپی کے پریکٹیکل امتحان کے کمرے میں اپنی سیٹ پر جاکر بیٹھتی ہے تو تمام طلبہ اور اساتذہ اسے حیرت سے دیکھتے ہیں جس پر وہ مسکراتی نظر آتی ہے۔ بھارت کے شہری و سماجی حلقوں میں اس ویڈیو کو تعلیم کی اہمیت اور خصوصاً لڑکیوں میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں