ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا

پشاور(آئی این پی)شوہر کا روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کو واپس لانے کا انوکھا انداز،پشاور میں شوہر ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں شوہر روٹھ کر میکے جانے والی اپنی بیوی کو واپس لانے کیلئے ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرکے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے کہ جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر طلاق لینے کے لئے عدالت پہنچی تھی۔عدالت کے باہر شوہر کی کوششوں کے باوجود بھی بیوی نہ مانی تو شوہر نے11 ہزار ہائی ٹینشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کے خودکشی کی کوشش کی۔بروقت اطلاع پر سیپکو نے کھمبے کی بجلی بند کردی، جبکہ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close