جہلم ویلی میں گورنمنٹ ہائی سکول نڑدجیاں، استاد نے بچوں کو برفباری سے بھرپور لطف اٹھانے اور موج مستی کرنے کا موقع فراہم کیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) استاد ہو تو ایسا، آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں چناری کے نواحی علاقہ نڑدجیاں کے مقام پر ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں برفباری کے دوران ایک استاد نے بچوں کو اپنے اوپر برف کے گولے برسانے کا موقع فراہم کرکے سردموسم اور برف کے حسین نظاروں کو چارچاند لگا دیئے طلباء کی طرف سے اپنے استاد پر برف کی گولہ باری اور موج مستیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں گورنمنٹ ہائی سکول نڑدجیاں میں ایک شفیق استاد نے چھٹی کے وقت بچوں کو برفباری سے بھرپور لطف اٹھانے اور موج مستیاں کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا بچے استاد پر برف کے گولے برسا کر سردموسم کے دوران خوب محظوظ ہوئے

استاد اور شاگردوں کے درمیان پیار،محبت اور شفقت کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھانے کے اس انوکھے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی دیکھنے والوں نے اپنے کمنٹس میں ایک استاد کی جانب سے بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے اس منفرد انداز کو خوب سراہا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close