28 فروری، 30 مارچ، 4 مئی، 2 جولائی اور 19 اگست کو کیا ہو گا؟ پانچ تاریخوں کے حوالے سے تہلکہ خیز پیشنگوئیاں

نیویارک(پی این آئی) ٹائم ٹریولنگ اگرچہ تاحال ایک مفروضے سے زیادہ کچھ نہیں اور اکثریت اس کے حقیقت ہونے پر یقین بھی نہیں رکھتی تاہم آئے دن مغربی دنیا سے کوئی نہ کوئی شخص وقت میں آگے یا پیچھے کی طرف سفر کرنے کا دعویٰ کرنے والا سامنے آتا رہتا ہے۔ایسے ہی ایک اور شخص نے گزشتہ دنوں وقت میں آگے کی طرف 2858ءتک سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ @darknesstimetravelپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ وقت میں آگے کی طرف سفر کرتے ہوئے 2858ءتک گیا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ2023ءمیں انسان کو مریخ پر انسانی ہڈیاں ملیں گی۔اس شخص نے کہا ہے کہ 2023ءکی پانچ تاریخیں یاد رکھ لیں۔ 28فروری کو خلائی مخلوق زمین پر دیکھی جائے گی۔ 30مارچ کو ایک ہوائی جہاز ایک ’ورم ہول‘ کے ذریعے لاپتہ ہو جائے گا، جہاز کے مسافروں کے لیے یہ وقت 6سیکنڈ ہو گا جبکہ باقی سب کے لیے یہ 6سال کا عرصہ ہو گا۔ یہ شخص بتاتا ہے کہ تیسری تاریخ 4مئی 2023ءہے۔ اس روز مریخ پر ہمیں انسانی ہڈیاں ملیں گی۔ اس کے بعد ہر شخص کو یہ یقین ہو جائے گا کہ ہم انسان اصل میں مریخ پر رہتے تھے اور ہزاروں سال قبل وہاں سے اس زمین پر آ کر آباد ہوئے۔چوتھی تاریخ 2جولائی ہے۔ اس روز 6انسانوں کو سورج کی انتہائی توانائی سے ’سپر پاورز‘ ملیں گی اور پانچویں تاریخ 19اگست ہے۔ اس دن سائنسدان حکومت کے ایک انتہائی خفیہ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ میں وہ ایک ایسی پورٹل کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انسانوں کو ہماری اس کائنات کے متوازی دوسری کائنات میں لے جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں