نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو دس روپے کے 30 نوٹ گننے کے لیے دیئے گئے، دولہا متعدد کوششوں کی باوجود نوٹوں کی درست گنتی نا کرسکا جس کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کردیا ۔ دلہن کے بھائی موہت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اکیس سالہ بہن کی شادی تئیس سالہ نوجوان کے ساتھ طے کی تھی، پنڈت کی جانب سے لڑکے کی ذہنی حالت سے متعلق شکوک کا اظہار کیا گیا تھا لیکن کچھ عزیزوں کی جانب سے تسلی کے بعد ہم شادی کے لیے رضا مند ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے روز دولہا کی ذہنی حالت کو جانچنے کے لیے 10 روپے کے 30 نوٹ دیئے گئے لیکن دلہا کئی کوششوں کے باوجود نوٹوں کی گنتی نہیں کرسکا جس کے بعد دلہن منڈپ سے اٹھ گئی اور شادی سے انکار کردیا، اس موقع پر دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ، پولیس کی جانب سے دونوں خاندانوں پر صلح کے لیے دباو ڈالا جاتا رہا لیکن دلہن شادی کے لیے راضی نا ہوئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں