سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ کر دیا

کراچی(پی این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا،شرح سود 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی۔گورنر سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے، اگر دباؤ برقرار رہا تو مہنگائی بڑھ سکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ درآمدات میں کافی فرق آ رہا ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں بہت سے مسائل ہیں،جی ڈی پی گروتھ 2 فیصد سے کم رہ سکتی ہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ مہنگائی میں اضافے کا رحجان ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود بڑھائی ،مہنگائی کا زور ہے قیمتوں میں استحکام ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی سے دسمبر تک 3.7 ارب ڈالر رہا،قرضوں کی ادائیگیوں کااثر ہمارے ذخائر پر پڑتا ہے ، ہم اپنے ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں ،ڈالرز نہیں آ رہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد ڈالرز آئیں گے،جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی۔

close