تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل، ایلون مسک امریکا کے صدر، ڈالر عالمی ساکھ کھو دے گا، 2023 کی پیشنگوئیاں

ماسکو(آئی این پی) روس نے اگلے برس تیل کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل بڑھنے سمیت ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں کامیاب ہو نے،یورپ وامریکہ تقسیم ہونے اور ڈالر کے عالمی ساکھ کھو نے کی پیش گوئی کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل اور ملٹری انڈسٹری کمیشن کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے پیشگوئی کی ہے کہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔

نائب سربراہ نے کہا کہ سال نو پر ہر شخص مستقبل کے بارے میں اپنے مفروضے پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر میدودیف نے 10 پیشگوئیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائے گا، گیس کی قیمت پانچ ہزار ڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہوجائے گی۔ شمالی آئرلینڈ برطانیہ سے آزادی حاصل کرکے آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا۔ یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ اور ہنگری قابض ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ جرمنی پر نازی دور کی طرح دائیں بازو کے انتہا پسند حکمرانی حاصل کرلیں گے جو فرانس سے جنگ کا سبب بنیں گے، یورپ تقسیم ہوجائے گا جس میں پولینڈ کی تقسیم بھی شامل ہوگی۔ امریکا میں خانہ جنگی اور دعوی کیا کہ امریکی ریاستیں کیلی فورنیا اور ٹیکساس آزاد ممالک بن جائیں گی۔ یورو اور ڈالر کو عالمی سطح پر مسترد کردیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close