بابا وانگا کی 2023 کے حوالے سے تہلکہ خیز پیشنگوئی دنیا کو پریشان کرنے لگی

صوفیہ (پی این آئی) بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون بابا وانگا نے اپنی زندگی میں 2023ء کے بارے میں تہلکہ خیز پیشگوئی کی تھی کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے ایک حملے میں مارے جائیں گے اور یہ حملے بڑے ممالک میں متوقع ہیں۔ بابا وانگا نے یہ پیشگوئی بھی کی کہ 2023ء میں زیادہ تر بچے لیبارٹریوں میں پیدا ہوں گے یہاں تک کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کر سکیں گے۔ بابا وانگا کی یہ پیشگوئی بہت حد تک پوری ہو چکی ہے۔

بابا وانگا جو ایک حادثے میں نابینا ہو گئی تھی نے 2023 کے بارے میں یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ اس سال ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جو کہ زہریلے بادل بننے کا باعث بنے گا اور پھر عجیب و غریب بیماریاں جنم لیں گی۔ اس دھماکے سے ایشیائی ممالک متاثر ہوں گے۔ بابا وانگا نے 2023ء کے حوالے سے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ اس سال زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی اور گلوبل وارمنگ میں مزید اضافہ ہوگا جس سے انسانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close