نوشکی، 54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل انتقال کر گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق75 سالہ عبدالمجید مینگل نے کل چھ شادیاں کی تھی جس میں سے دو بیویاں ان کے زندگی میں ہی اللہ کو پیاری ہو عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بیٹوں اور بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

مینگل کے 12 بچے خوراک کی قلت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔تمام عمر ٹرک ڈرائیوری کرنے والے عبدالمجید مینگل 2017 کی مردم شماری کے وقت نمایاں ہوئے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی۔پہلی شادی 18 سال کی عمر میں کرنے والے عبدالمجید مینگل کی چار بیویاں حیات ہیں جب دو ان کی زندگی میں ہی وفات پاگئے تھے۔مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close