رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہو گا؟ ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(آئی این پی)پاکستان کے مختلف علاقوں میں رواں سال کا دوسرا سورج گرہن منگل کو ہوگا،یہ پہلا جزوی سورج گرہن ہو گا جو پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن 3 بجکر 57 منٹ سے 5 بج کر 56 منٹ تک رہے گا،، شام 5 بجکر 1 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے ،غروب آفتاب سے قبل گرہن امریکہ میں دیکھا جا سکتا ہے،

عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ،آخرمیں انڈیا میں دیکھا جائے گا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا جزوی سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل،جنوبی امریکہ میں دیکھا گیا، جزوی گرہن کے دوران بھی سورج کو براہ راست دیکھنا غیرمحفوظ ہے، اگلا سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا۔یاد رہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close