لوٹے جانے کے خوف سے شہری حادثے میں ہلاک، شہری کی رقم راہگیروں نے لوٹ لی

کراچی (آئی این پی )کراچی میں لٹ جانے کے خوف سے ایکسیڈنٹ میں ہلاک شہری کی رقم راہگیروں نے لوٹ لی۔پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب بفرزون سیکٹر پندرہ میں ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حنیف اپنے دوست احمدکے ہمراہ نجی بینک سے 10لاکھ روپے لیکر آ رہا تھا کہ اس دوران متوفی کو شک ہوا کہ مبینہ طور پر 2 مشکوک موٹر سائیکل سوار اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔

متوفی نے موٹرسائیکل کی رفتار بڑھادی جس سے موٹرسائیکل سلپ ہوگئی اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حنیف دکاندار تھا، حادثے کے وقت رقم سڑک پرگرگئی جس میں سے ساڑھے 3 لاکھ روپے راہ گیروں نے لوٹ لیے، حادثے کی جگہ سے پولیس کو ساڑھے 6 لاکھ روپے ملے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close