زمین کی تہہ میں 400 کلومیٹر نیچے ایک اور سمندر کی دریافت، سائنسدان حیران رہ گئے

لندن (پی این آئی) عالمی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے زمین کی تہہ میں موجود بہتا چھٹا سمندر دریافت کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کے درمیانی حصے میں جو اوپری سطح سے تقریباً 400 میل نیچے ہے، وہاں ایک دنیا کا چھٹا بڑا سمندر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زمین کے اندرونی حصے میں پانی کی ایک بڑی مقدار موجود ہے تاہم اس کا وجود زمین پر موجود پانی کی شکل سے مختلف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پانی معدنی ذخائر میں پایا جاتا ہے جو زمین کی تہہ میں موجود ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس انوکھی دریافت پر مزید تحقیق جاری ہے اور جلد نئے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close