مارگلہ پہاڑیوں میں تیندوے کی نقل و حرکت وائلڈ لائف کیمروں نے ریکارڈ کر لی، وارننگ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی نقل و حرکت وائلڈ لائف کیمروں نے ریکارڈ کر لی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق تصویروں میں نظر آنے والا نر تیندوا کامن لیپرڈ نسل کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشگوار موسم میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے زیادہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کے ٹریلز پر واک کے لیے جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close