دادو (پی این آئی) دادو کے سیم نالے کی حفاظتی پشتوں پر بیٹھے ایک سیلاب متاثرہ خاندان میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، خاتون نے بچے کا نام سیلاب خان رکھ دیا۔ اسی خاتون کی بکری نے بھی بچہ دیا ہے جس کا نام سیلابی رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ، حاملہ خواتین اس وقت کئی مشکلات کا شکار ہیں، گھر کے بہہ جانے کے غم اور غذا کی قلت نے زندگی مزید اجیرن بَنا دی ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد اس کڑے وقت میں خوشی ڈھونڈنے کے لیے کیمپس میں شادیاں بھی کر رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں