کون کونسے شہر سمندر میں ڈوب کر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ خطرناک پیشگوئی

لندن(پی این آئی) موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر کئی وجوہات کی بناءپر سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے اور مختلف ممالک کے کئی بڑے شہروں سمیت سینکڑوں آبادیاں زیرآب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اب برطانیہ کی انوائرنمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو سر جیمز بیون کی طرف سے ایک وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس میں کئی برطانوی شہروں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ سمندر برد ہو کر صفحہ ہستی سے مٹنے والے ہیں۔

سرجیمز بیون کی طرف سے اس وارننگ میں کہا گیا ہے کہ تاحال اس حوالے سے کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ برطانیہ کا کون سا ساحلی شہر کب تک سمندر کا حصہ بن جائے گا اور وہاں سے لوگوں کو دیگر آبادیوں میں منتقل ہونا پڑے گا تاہم میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس خطرے سے دوچار شہروں میں نورفوک کا شہر ہیپیزبرگ، سفوک کا شہر کیسنگلینڈ اور یارک شر کا شہر ہارن سی شامل ہیں۔سر بیون کے مطابق مذکورہ تینوں برطانیہ کے وہ شہر ہیں جن کے سمندر برد ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد یارک شر ہی کے شہر ویتھرن سی، ایسٹ رائیڈنگ، سنڈر لینڈ، ٹائن اینڈ ویئر، نارتھ یارک شر کا شہر فیلے اور ایسٹ سسیکس کا شہر کیمبر سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔ یہ تمام شہر ممکنہ طور پر 2040ءتک صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

close