بیٹا میں وہی ماں ہوں ۔۔ جانیے اس والدہ کے بارے میں جسے بچے نے پہچانا نہیں؟

ویڈیوآج کل ہر دوسرے انسان کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق ہے اور اس کیلئے وہ نئے نئے طریقوں سے ویڈیوز بناتے ہیں۔ اب ایک ماں نے فیسبک پر ایک ایسی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں اس کا چھوٹا سا بچہ اس پہچان ہی نہیں رہا
کیونکہ اس نے میک اپ کر رکھا ہے مگر جب بچہ پہچان نہیں رہا ہوتا تو بچے کی ماں خوشی میں کیا کہتی ہے یہ الفاظ آپ بھی سنیں گے تو آپ کا بھی ہنس ہنس کر برا حال ہو جائے گا۔ دراصل ہو اکچھ یوں کہ جب ایک والدہ میک ایپ کر کے اپنے بچے کے سامنے ائی تو پہلے تو اس کا بچہ اس سے دور دور بھاگے ، روئے اور اسے پہچانے نہیں تو ماں کہتی ہیں کہ ماشاءاللہ آج تو میں اتنی زیادہ اچھی لگ رہی ہوں کہ میرا بچہ مجھے تو پہچان ہی نہیں رہا۔ اس کے بعد گلا پھار پھاڑ کر ماں خوشی میں کہتی ہے کہ بیٹا میں تمہاری وہی پرانی ماں ہوں۔

بس آج کچھ میک اپ زیادہ اچھا ہو گیا، اب بس تھوڑی دیر میں منہ دھو لوں گی تو تمہاری پرانی ماں اس میں سے نکل آئے گی۔ بچے کے نہ پہچاننے پر اسے افسوس نہ ہو رہا تھا بلکہ یہ خوشی میں بار بار بس یہی کہے جا رہی تھی کہ بیٹاماں،ماں اور ہائے اللہ آج تو بچے کی پہچان میں ہی نہیں آ رہی ہوں ۔ واھ واھ اتنی اچھی لگ رہی ہوں۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی ضرور ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کس شہر کی ہے البتہ اس ویڈیو کو صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اور کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close