حنیف عباسی نے شیخ رشیدکی وِگ اتار کر لانیوالے کو 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ شیخ رشیدکی وگ اتار کر لانیوالے کو 50 ہزار روپے انعام دینگے ۔ اتوار کوراولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ؐ کے افسوس ناک واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نیکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والے کو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکیگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close