کبھی طاقتور کے سامنے نہ جھکنا اور کمزور پر غصہ نہ کرنا، وفاقی وزیر جاوید لطیف کو حلف اٹھانے کے بعد والدہ کی نصیحت

لاہور(آئی این پی)و فاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو حلف اٹھانے کے بعد والدہ نے نصیحت کردی کہ کبھی طاقتور کے سامنے نہ جھکنا اور کمزور پر غصہ نہ کرنا ۔ تفصیلات کے مطابق و فاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو حلف اٹھانے کے بعد والدہ نے نصیحت کردی کہ کبھی طاقتور کے سامنے نہ جھکنا اور کمزور پر غصہ نہ کرنا ،

والدہ نے نصیحت کرتے ہوئے مزید کہاکہ تمام صلاحیتیں ملک کے لیے وقف اور نواز شریف سے وفاداری نبھانا ۔والدہ نے ہدایت کی کہ پاکستانی معاشرے سے کم ہوتی اخلاقی قدریں پاکستان کی پہچان نہیں بننا چاہئیں ۔خدا کرے پاکستانی سیاست سے گالم گلوچ کا خاتمہ اور آئین کی پاسداری ہو ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close