عمران خان حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی موکلات اور جنات چلا رہے ہیں، مریم نواز نے پھبتی کس دی

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں، مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو!۔ پیر کواپنی ٹویٹس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔

تبھی انکے جلسوں کی تصاویر خلا ء سے سے لی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close