پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار، باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیراعلی کے منصب پر فائز

لاہور(آئی این پی )حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلی پنجاب منتخب ہوتے ہی پاکستان میں سیاسی تاریخ رقم ہوگئی۔گزشتہ دنوں ن لیگ کے صدر شہباز شریف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے۔ ہفتہ کوحمزہ شہباز بھی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بیک وقت باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلی پنجاب کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔اس سے قبل 1997 میں بیک وقت نواز شریف وزیراعظم اور ان کے بھائی شہباز شریف وزیراعلی پنجاب رہ چکے ہیں۔

پاکستان میں ایک ہی خاندان کے افراد کے پاس وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ رہ چکی ہیں۔ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی بینظیر بھٹو بھی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔اس کے علاوہ چوہدری شجاعت وزیراعظم جبکہ ان کے کزن پرویز الہی ڈپٹی وزیراعظم رہے ہیں اور وہ وزیراعلی پنجاب بھی رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close