صحن میں سوتی تین ماہ کی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق، گولی کس نے ماری؟

حیدرآباد(آئی این پی)حیدرآباد میں تین ماہ کی معصوم بچی گھر کے صحن میں سوتے ہوئے اندھی گولی کا شکار بن گئی۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کیعلاقے فقیرکے پیڑھ کے قریب پیش آیا جہاں اندھی گولی لگنے سے3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کابتانا ہے کہ تین ماہ کی مسکان گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی جو گولی لگنے سے ہلاک ہوئی،

لاش پوسٹ مارٹم کے لییاسپتال منتقل کردی گئی جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کی تین ماہ کی بچی کو لگنے والی گولی کس کی تھی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close