لاکھوں روپے ہرجانے کا نوٹس، خاتون کے بال خراب کرنے پر عدالت نے بیوٹی پارلر کے مالک کو طلب کر لیا

سیالکوٹ (آئی این پی)خاتون کے بال خراب کرنے پر کنزیومر کورٹ نے ایک بیوٹی سیلون کے مالک کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات فرخ نے اپنے کونسل سابق سینئر نائب صدر رانا وقاص علی، رانا عادل خالد،مس ماہ جبین شاہد کے ذریعے کنزیومر کورٹ میں استغاثہ کیا ہے کہ بیوٹی سیلون سیالکوٹ کینٹ نے ناقص سروس دیتے ہوئے میرے بال خراب کردئیے ہیں

جس پر کنزیومر کورٹ نے خاتون کا2لاکھ 66 ہزار 200روپے کا استغاثہ منظور کرتے ہوئے پر بیوٹی سیلون کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور 16فروری کو جواب کیلئے طلب کرلیا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close